باجوڑ میں لمپی سکن بیماری کیوجہ سے اب تک سینکڑوں قیمتی جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوری طور پر گھر گھر ویکسینیشن مہم شروع کیا جائے اور جن کے مویشی ہلاک یا متاثر ہوچکے ہیں ان کو ایک ایک گائے دی جائیں۔ سماجی کارکن شہاب الدین نے کہا کہ باجوڑ کی ابادی 16 لاکھ ہیں اور تمام قبائلی اضلاع سے زیادہ ہیں۔ یہاں کے اکثریت لوگ مال مویشی پالتے ہیں جس سے یہاں کے غریبوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہیں لیکن لمپی سکن بیماری کیوجہ سے سینکڑوں قیمتی مویشی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہوچکے ہیں اسلئے وزیر اعلی ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک محیب اللہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ویکسینیشن کیساتھ ساتھ ہر گھر کو ایک ایک گائے دی جائیں تاکہ مویشی پال افراد ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے
لمپی سکن و دیگر بیماریوں کے ویکسین جلد فراہم کیا جائے، شہاب الدین
You might also like