باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات محمد افضل خان باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر،محمد زیب بلا مقابلہ سنئیر نائب صدر اور شاہ نواز بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ چیمبر کے انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیشن کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق محمد افضل،محمد زیب اور شاہ نواز کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغزات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا۔نومنتخب صدر محمد افضل خان،نومنتخب سنئیر نائب صدر محمد زیب اور نومنتخب نائب صدر شاہ نواز یکم اکتوبر 2022 کو اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے اس سے قبل باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات میں محمد افضل خان،عبدالوہاب،نجیب ہلال،حسبان اللہ ،عثمان شاہ،حبیب اللہ،شاہ نواز پہلے ہی بلا مقابلہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران منتخب ہو چکے ہیں۔ابوبکر شاہسیکرٹری جنرل باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
محمد افضل خان باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر منتخب
You might also like