ناواگئ میں اے این پی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن شیخ جھانزادہ کے حجرے میں جرگہ کی کوششوں سے دو فریقین کے درمیان تنازعہ حل کیا گیا۔جرگہ ممبران ،مولانا خانزیب اور حاجی طالب جان کی کوششوں سے کچھ عرصہ سے دو فریقین ، حاجی امان اللہ صافی سکنہ ضلع مومند،برھان الدین صاحبزادہ سکنہ ناواگئ باجوڑ اور ، ملک علی حیدر ، سکنہ ناواگئ باجوڑ کے درمیان تنازعہ کو باہمی مصالحت سے ختم کیا گیا فریقین مشران کی موجودگی میں شیر و شکر ہوگئے ۔اس موقعے پر علاقے کے مشران ، شیخ القرآن مولانا عطاء اللہ رحمانی ، قاضی مولنا سیف الرحمن حقانی ، شیخ جھانزادہ ،قاضی عبد المنان ، حاجی محمد رحمان ، فضل مولی مومند، صاحبزادہ محمد دین، صاحبزادہ ملنگ جان، اور دیگر مشران نے شرکت کی ۔
اے این پی کے زیرقیادت جرگہ کی کوششوں سے دو فریقین کے درمیان تنازعہ حل
You might also like