باجوڑ، اشاعت اساتذہ کا اہم اجلاس، تنظیم کو مزید فعال بنانے پر غور۔تفصیلات کے مطابق الاظہر ماڈل سکول پھاٹک میں اساتذہ کا ایک بہترین اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی، ناظم اعلی جماعت اشاعت التوحید ضلع باجوڑ مفتی طارق جمیل نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے شیخ الحدیث مولانا یوسف فاروقی، مفتی طارق جمیل، مولانا ضیاء اللہ اے ٹی ٹیچر نے خطاب کیا۔ مقررین اپنے خطاب میں تنظیم کے اغراض و مقاصد سے اراکین کو آگاہ کیا۔ ہر ماہ کے اوائل میں فوری طور پر اجلاس بلانا اور اس میں شیوخ عظام کو دعوت دینا۔ خصوصا شیخ القرآن والحدیث حضرت العلامہ مولانا محمد عبد الجبار کو مدعو کرنا۔ تنظیم کے صدر جناب نادر خان سی ٹی ٹیچر نے اجلاس کا ایجنڈا تفصیلا پیش کیا۔ اساتذہ کرام نے اس ایجنڈے کو سراہا اور آئیندہ کیلئے اجلاس 6 اکتوبر بروز جمعرات میرالی قلعہ جامع مسجد میں مقرر کیا جس میں تمام اساتذہ کے شرکت انتہائی لازمی قرار دیا گیا
اشاعت اساتذہ کا اہم اجلاس، تنظیم کو مزید فعال بنانے پر غور
You might also like