باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، ایم این اے گل ظفر خان باغی، ایم این اے گل داد خان، ایم پی انجنیئر اجمل خان اور پی ٹی آئی سینئر رہنماوں کی قیادت میں تحریک انصاف ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف عنایت کلے بازار میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج میں ضلعی کابینہ، تحصیل کابینہ، وی سیز چئیرمین پارٹی ورکرز ور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عوام نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مقررین نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ کے عوام اور پارٹی ورکرز امپورٹڈ حکومت کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں قائد عمران خان کی کال پر اسلام آباد لانگ مارچ میں ضلع باجوڑ سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مظاہرے میں سنیئر قائدین فرید خان ترابی، شفیع اللہ باجوڑی، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر حمید الرحمان، اسحاق ضیاء، شاہ ولی خان علیزئی اور دیگر بھی شریک تھے۔
پی ٹی آئی کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
You might also like