باجوڑ میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام کنونشن کا انعقاد

0

باجوڑ۔دینی مدارس سے طلباء کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اتحاد مدارس کنونشن کا انعقاد۔ملک کے 35 ہزار مدارس میں 50 لاکھ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، کھانا تعلیم اور رہائش کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں، مولانا افضل۔تفصیلات کے مطابق دینی مدارس سے وابستہ طلبا کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے جامعہ احیاء العلوم خار باجوڑ میں جمعیت طلبہ عربیّہ باجوڑ کے زیر اہتمام اتحاد طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مدارس عربیہ سے تعلق رکھنے والے طلبا اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن سے جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد افضل، شیخ القرآن والحدیث مولانا نثار احمد، شیخ الحدیث مولانا فضل واحد، شیخ الحدیث مولانا ذاکر اللہ،مولانا احسان اللہ، امیر جماعت اسلامی باجوڑ صاحبزادہ ہارون رشید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت دینی مدارس کو نظر انداز کیا جارہا ہے اس وقت ملک کے 35 ہزار مدارس میں 150 کھ سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں جنہیں کھانا تعلیم اور رہائش کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے لیکن ان مدارس کے لاکھوں طلبا اور علمائے کرام اس وقت حکومتی تو جہ سے محروم ہے۔ اس وجہ سے دینی مدارس اور علمائے کرام کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے۔ تاکہ غیر ملکی قوتیں مدارس کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور طلبہ ملک کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے حقیقی محافظ ہے ملک پر کسی بھی مشکل حالات کی صورت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.