گل افضل اے این پی باجوڑ کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب

0

باجوڑ۔عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کی تنظیم نو مکمل،گل افضل خان صدر جبکہ شاہ نصیر خان جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے کونسل کا اجلاس ممبر صوبائی الیکشن کمیشن مولانا خانزیب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے ضلع کابینہ کا انتخاب ہوا۔ جس میں صدر گل افضل خان،سینئر نائب صدر محمد اسحاق،نائب صدر ملک عبد السبحان ، نائب صدر ملک حکمت اللہ خان،نائب صدر خان بہادر، نائب صدرحاجی عبد القیوم ، نائب صدر فاتح الرحمن،نائب صدر حاضر افغان، نائب صدر محمد طارق،جنرل سیکرٹری شاہ نصیر خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید صدیق اکبر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبد الرحمن، سینئر جائنٹ سیکرٹری شیر اکبر،جائنٹ سیکرٹری باور جان،جائنٹ سیکرٹری محمد سید،جائنٹ سیکرٹری امجد علی،جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر پرویز،انفار میشن سیکرٹری عبید خان، فنانس سیکرٹری فضل ربی، یوتھ افیئر سیکرٹری نجیب اللہ جان، کلچر سیکرٹری عالم زیب یوسفزئی، سوشل میڈیا سیکرٹری سخی بہادر منتخب ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل حسین شاہ یوسفزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک تحریک کا نام ہے جس نے ہر موقع پر اپنے قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.