احمد شاہ کے قاتلو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جاوید تندر

0

پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔باجوڑ یوتھ جرگہ
احمد شاہ کے قاتلو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جاوید تندر
احمدشاہ کے قتل کے خلاف باجوڑ یوتھ جرگہ کے جانب سے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ گذشتہ دنوں کراچی میں قتل کیے جانے والے باجوڑ کے طالب علم احمد شاہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف باجوڑ ایجنسی میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری۔باجوڑ پریس کلب کے سامنے باجوڑ یوتھ جرگہ کے اراکین نے احتجاجی مظاہرے کے دوران سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ اس موقع پر باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین جاوید تندر ، نثار باز ، ثنا اللہ ، فضل سبحان ، اورنگزیب انقلابی ، مفتی سلطان محمد ، فاتح رحمان ماموند ، ڈاکٹر خلیل الرحمٰن ، سرتاج ، صدیق اکبر ، سلمان شاہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مظاہرین کا حکومت سے ہر صورت میں قاتلوں کے گرفتاری کا مطالبہ ، ورنہ احتجاجی مظاہروں کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی اب تک قاتلوں کی عدم گرفتاری سندھ حکومت کی ناکامی ہے ۔ پختون نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور ماورائے عدالت قتل پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین جاوید تندر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سوموٹو ایکشن لیکر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیں جو اس معاملے کی غیرجانبدار تحقیقات کرسکیں۔ مظاہرین نے چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف کہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لے کر قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.