گورنمنٹ پرائمری سکول کوثر میں اساتذہ سٹاف نہ ہونے کے باعث سکول کے بچوں نے مین سکول کے کرسیاں باہر لگا کر مین کوثر روڈ بند کردیا ہے ۔ سکول کے بچوں کا کہنا ہے کہ ہم سکول پڑھنے آتے ہیں مگر سکول میں اساتذہ سٹاف نہیں جس کے باعث ہم مین روڈ بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے ایم این ایز ، ایم پی ایز اور ڈی سی باجوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے اس ناقص سسٹم کا نوٹس لیا جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو اور تعلیم کے حصول سے بھی محروم نہ رہے ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کی صلاحیت اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے خواتین کا دن منایا جا رہا ہے۔ گھر ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا میدان جنگ، ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے، خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔یوم خواتین کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔مرد و خواتین کے مساوی حقوق کے لیے خواتین کی جدوجہد کا!-->…