عید الفطر کے موقع پر باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

0

عید الفطر کے موقع پر باجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام۔خفیہ ادارے کی اطلاع پرپاک افغان سرحد کے قریب ضلع باجوڑکے تحصیل ماموند کے علاقہ گبرے مڑمڑ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ہتیار ۔ گولہ باروداور بم بنانے کے سامان برامد کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق باجوڑکے تحصیل ماموند علاقہ گبرے مڑ مڑ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ ادارے کی اطلاع پر سرچ اپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برامد کرکے عید الفطر کے موقع پرباجوڑ کو بڑے تباہی سے بچالیا ہے ۔ سرچ اپریشن کے دوران بر امد ہونیوالے اسلحہ اور ہتیاروں میں راکٹ کے گولے، راکٹ لانچر، ریموٹ کنڑول بم ،دستی بم ، بم بنانے کے سامان اور بڑی تعداد میں کارتوس اور گولہ بارود کا ایک بڑا زخیرہ شامل ہیں ۔ سرچ اپریشن کے دوران پکڑے گئے ان ہتیاروں میں زیادہ تر عسکریت پسندوں کے زیر استعمال رہی ہیں اور عسکریت پسندوں نے ان ہتیاروں اور گولہ بارود کوتخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپایا تھا ۔سکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ریموٹ کنڑول بموں کو موقع پر ناکارہ بنادیا ۔ ماموند قبائل نے فورسز کے شاندار کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.