ہم قبائل میں متحدہ مجلس عمل کے خاتمے اور بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں ، ہمیں ایم ایم اے کے جانب سے مسلط کردہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ جمعیت علمائے اسلام نے جعلی ٹکٹ دیکھا کر آمین اور صادق نہیں رہے۔الیکشن کمیشن میں خلاف دعوہ دائر کیا جائے گا۔اگر ایم ایم اے کا فیصلہ مسلط کر نے کی کوشش کی گئی۔تو جماعت اسلامی میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔تمام فاٹا میں ایم ایم اے نامنظور ہے۔تمام فاٹا سے ٹکٹ واپس کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں نامزد امیدوار قاری عبدالمجید اور حاجی سردار خان اور تمام مقامی قائدین نے المرکزی اسلامی عنایت کلے میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی سردار خان نے کہا کہ قبائل دشمن مولانا فضل الرحمٰن ایک بار پھر قبائل کے ساتھ دھوکہ کیا اور ایم ایم اے کے سپریم کونسل کو آگاہ کیے بغیر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ایسے فیصلے ہمیں منظور نہیں ۔ جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر اور حلقہ این اے 41 سے نامزد امیدوار قاری عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم اے کے قیام کے ساتھ ہی ہمیں اتنا بڑا دھوکہ دیا گیا لہذا ہم سابقہ فاٹا میں ایم ایم اے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم آزاد امیدوار کے حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔