تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں باجوڑ کے تاریخ میں پہلی رمضان المبارک کے دوران شروع ہونے والے کرکٹ کا فائنل کچھ ناگزیر وجوہات کے بناء پر گذشتہ روز کھیلا گیا جو کہ بردارزالیون تنی نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ میں برادرز الیون تنی اور فخر ماموند سیوئی کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں برادرز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10اوورز میں 152 رنز بنائے ۔ جس میں شمس الدین نے 36عمیر نے30رنز بنائے ۔ جواب میں فخر ماموند سیوئی کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں صرف 103 رنز بناسکی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ممبر مشاورتی کونسل و صدر شعبہ تعلقات عامہ سراج الدین خان تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ونر ٹیم کیلئے نقد 30ہزار جبکہ رنر اپ کیلئے 15ہزار ، مین آف دی ٹورنامنٹ کیلئے 10ہزار ، بہترین باولر کیلئے 5ہزار اور فائنل میچ کے مین آف دی میچ کیلئے 5ہزار روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ شمس الدین ، بہترین باولر نصراللہ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی شمس الدین کو دیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سراج الدین خان نے آئندہ رمضان المبارک میں منعقد ہونے والے نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ کھیل انسانی جسم کیلئے انتہائی ضروری ہے اور جس قوم کے میدان آباد ہوں۔ اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اگر عوام نے ان کی جماعت جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو یہ ہمارا وعدہ ہوگا کہ یہا ں پر ڈگری کالج ، ہسپتال اور گراؤنڈ بنائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کو صحیح قیادت کا انتخاب کریں اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔