باجوڑ جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر مولانا وحیدگل نے حلف اٹھا لیا۔

0

مولانا وحید گل کے علمی اور سیاسی بصیرت سے جماعت کو فائدہ ہوگا۔صاحبزادہ ہارون الرشید، حاجی سردار خان
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے مدرسہ احیاء العلوم میں مولانا وحید گل نے جماعت اسلامی باجوڑ کے نئے امیر کا عہدہ سنبھال لیا اس موقع پر نائب امیر خیبر پختونخوا صاحبزادہ ہارون الرشید، امیر قبائلی علاقہ جات حاجی سردار خان، سابقہ امیر باجوڑ قاری عبدالمجید اور دیگر جماعتی ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعدا میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ہارون الرشید اور حاجی سردار خان نے کہا کہ مولانا وحید گل نے جماعت کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور موصوف کی علمی اور سیاسی دور اندیشی سے جماعت کو فائدہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی واحد ایسی جماعت ہے جس کا دامن موروثی سیاست سے باالکل صاف ہے اور ایک منظم شورائی نظام اور میریٹ کے تحت فیصلے کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت اور عوام کی خدمت کے طور پر کرتے ہیں انہوں نے بعض سیاسی شخصیات کے جانب سے مختلف سٹیج شو زاور پروگرامات میں نازیبا الفاظ کے استعمال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے غیر سیاسی اور غیر پارلیمانی لہجے کے استعمال سے باجوڑ کے سارے عوام کی عزت نفس مجروح ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج سیاست اور سیاسی رہنماؤں سے عوام نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.