گل داد خان کا صدیق آباد پھاٹک میں حسبان ہاؤس آمد

0

رکن قومی اسمبلی گل داد خان کا صدیق آباد پھاٹک میں حسبان ہاؤس آمد، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے گل داد خان نے کہا کہ باجوڑ میں زیر تعمیر ایک سو بتیس کے وی گریڈ اسٹیشن کا کام جون2019سے قبل مکمل کیاجائیگا ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہائی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے ۔اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، سینئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان آسی ، حاجی رحمت اللہ جان ، عرفان اللہ جان ، زاہد جان ، انورذادہ گلیار، گل احمد جان ، اظہار الحق ، پی ٹی آئی رہنماء زیر گل خاموش ، عمران بنوری سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ برنگ تخت کے پہاڑ پر ٹنل تعمیر کرنے کیلئے حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس کی منظوری ہوجائیگی جس سے باجوڑ کے عوام اور خصوصاََ برنگ کے لوگوں کو سفر میں آسانی پیدا ہوجائیگی۔ رکن قومی اسمبلی گل داد خان نے بتایا کہ باجوڑ کے عوام سے کی گئی تمام وعدے پورے کرینگے اور عوام کی آواز ہر فورم پر بھرپور انداز میں اُٹھارہاہوں بہت جلد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی باجوڑ کا دورہ کرینگے اور انشاء اللہ باجوڑ میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے اور وہ وقت دور نہیں جب باجوڑ میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے باجوڑ میں صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی نہ صرف ہمارے اچھے کاموں کی ترویج کریں بلکہ مثبت تنقید بھی کریں اور ہمارے غلطیوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.