پاکستان مسلم لیگ ن باجوڑ کے زیر اہتمام نواز شریف کو بہتر علاج کی فراہمی کیلئے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر نوازشریف کے حمایت میں مختلف نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ ایک ڈیکٹیٹر کو جیل میں علاج کی تمام سہولیتیں فراہم کی گئی تھی جبکہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے نواز شریف علاج سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے تین بار کے وزیر اعظم سے اس طرح کا ظالمانہ رویہ مزید برداشت نہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن باجوڑ کے جاجی گل کریم خان، حیات الفت، عمرسعید، ڈاکٹر محمد گل، میاں اسماعیل، انور الحق نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا دوسرا نام ہے حکومت نواز شریف کو سزا دے کر نہیں چکا سکتا نواز شریف کو فوری طور پر بیرون ملک علاج کیلئے بھیج دیں انہوں نے کہا کہ ایک ڈیکٹیٹر کو جیل میں تمام تر علاج معالجہ فراہم کیا گیا تھا جنہیں کو بعد میں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا ایک ملک میں اس طرح کے ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا نواز شریف بے گناہ ہے اس کی رہائی کے لئے ہم کراچی سے چترال تک بھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے اس موقع پر انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ، شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر نوازشریف کے حمایت میں مختلف نعرے درج تھے۔