کانگو وائرس کے روک تھام کیلئے باجوڑ میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز

0

ضلع باجوڑ میں محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام عید قربان کی قریب آتے ہی باجوڑ میں کانگو وائرس کے روک تھام کیلئے ضلع بھر میں چیچڑ مار سپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ محکمہ لائیو سٹاک باجوڑ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد یونس نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی جی لائیو سٹاک ضم شدہ اضلاع ڈاکٹر ملک آیاز وزیر کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں سپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ جس میں مویشی منڈی صدیق آباد ، صدر مقام خار منڈی ، ناوگئی کے علاوہ دیگر مقامات پر سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم جاری رکھا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں پمفلٹ بھی شاءع کیے گئے ہیں ، جس میں کانگو وائرس کے علامات بیان کیے گئے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.