کابل میں حالیہ امن کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق اس خطے کے امن کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ شیخ جہانزادہ

0

عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ نے کابل افغانستان میں امن کانفرنس کے حوالے سے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ پختون افغان سرزمین کئی دھائیوں سے جاری بدامنی کی وجہ سے شدید مشکلات ومسائل کا شکار ہے ۔ موجودہ وقت میں جب عالمی قوتیں بھی اس خطے کے امن کے حوالے سے آگے بڑھ رہے ہیں تو اس اہم موقعہ پر تمام پختونوں کی ذمہ داری بنتی ھے کہ وہ اس جنگ زدہ خطے کے مستقبل اور امن کی خاطر اپنا کردار ادا کریں ۔ کابل امن کانفرنس اور اس میں اسفندیار ولی خان کی شرکت انتھائی اہمیت کی حامل ہے اوراس اہم موقع پر یہ امن کانفرنس مستقبل کے حوالے سے ایک اچھا آغاز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس خطے کے امن کے حوالے سے تمام پختون مشران کو یہ تجویز دیتے ہیں کہ امن پراسس کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام پختونوں کا ایک،لویہ جرگہ،پشاور،اور ایک،کابل، میں بلایا جائے ۔ ان قومی جرگوں کی تجاویز کی روشنی میں اس خطے کے بدامنی میں ملوث تمام قوتیں ان قومی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے،امن عمل، کو کامیاب بنانے کیلئے مخلصانہ کردار ادا کریں ۔ کافی عرصہ کی جنگ وجدل اور تباہی کے بعد ایک بار پھر اس خطے کے امن کے حوالے سے فضا سازگار ہورہی ھے ۔ پختون افغان وطن کا امن تمام خطے بشمول،جنوبی ایشیا، سنٹرل ایشیا، مشرق بعید،اور، مشرق وسطی، کے ممالک کیلئے بھی امن کا پیغام ھے ان تمام علاقوں کی ترقی اور امن کا دارومدار اس پختون افغان وطن کے امن سے مشروط ھے ۔ لھذا تمام علاقائی اور انٹرنیشنل قوتیں موجودہ وقت میں اس خطے کے امن کیلئے،مخلصانہ، کردار ادا کریں تاکہ دنیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اپنی زندگی امن وسکون سے گزار سکے امن کے حوالے سے اگر موجودہ وقت کے،حساسیت، کو نظر کیا گیا تو پھر اسکے نتاءج آنے والے وقت میں تمام دنیا کی امن کیلئے انتھائی خطرناک ہونگے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.