صدیق اۤباد پھاٹک بازار چوک کے قریب واقع گھروں کے ساتھ گندے پانی کی بند نالی میں دو سالہ بچی گرنے کے باعث جاں بحق ہوگئی ۔ اہلیان علاقہ نے کئی بار ضلعی انتظامیہ کو اس بند نالی کے صفائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کھلی کچری میں اور باربار درخواستوں کے باوجود بھی کوئی حل نہ نکل سکا۔ معصوم بچی کی شناخت ہوگئی اور وہ نعیم شاہ نامی شخص کی بیٹی ہے ۔