چینل24نیوز کی غیر اعلانیہ وغیر آئینی بندش کی مذمت کرتے ہیں،حسبان اللہ

0

باجوڑنیوز(2مارچ) پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس ضلع باجوڑ کے صدر حسبان اللہ نے چینل 24 نیوز کی غیراعلانیہ و غیر آئینی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا ہے کہ ایسا اقدام آزادی صحافت پرحملہ ہے۔حسبان اللہ نے کہا ہے کہ کسی نیوز چینل کی غیر اعلانیہ بندش آزادی اظہار پر قدغن ہے اور ایسے ماورائے آئین اقدامات کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ چینل 24 نیوز کی بندش فی الفور ختم کرکے نشریات بحال کی جائے ورنہ پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹس دیگر صحافتی تنظیموں اور صحافتی برادری کے ہمراہ احتجاجی راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.