باجوڑ میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسسز رپورٹ

0

باجوڑنیوز(7اپریل) ضلع باجوڑ میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے کیسز کی تصدیق کردی ۔ڈاکٹر نصیب گل کے مطابق علاقہ عنایت کلے کے رحیم اللہ ولد عبدالسلام اور پھاٹک کے عالم زیب ولد شہزادہ میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کیسز آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے پولیس فورس کے بھاری نفری کے ہمراہ عنایت کلے اور پھاٹک جاکر متاثرہ افراد کے گھروں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ۔ باجوڑ میں اب تک ٹوٹل کیسز 6ہوگئی ہیں جن میں دو مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج کردئیے گئے ہیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.