باجوڑنیوز(10مئی) ضلع باجوڑ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) زمین خان مومند کورونا کا شکار ہوگئے ، ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے ایڈمنسٹریشن میں پہلا کنفرم کیس آگیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) زمین خان مومند کاکیس مثبت آیاہے جو کرونا کے خلاف اس جنگ میں فرنٹ لائن پر فوکل پرسن ہے اور کورونا کے خلاف اپنے خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے جاری کردہ پیغام میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کا ساتھ دے اور حکومت کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔