ٹرائبل یوتھ مومنٹ و طلباء تنظیموں کا انٹرنیٹ سروسز کے بحالی کیلئے باجوڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

0

اج باجوڑ پریس کلب کے سامنے ٹرائبل یوتھ مومنٹ اور ٹرائبل یوتھ فورم سمیت دیگر طلباء تنظیموں کا انٹرنیٹ سروسز کے بحالی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔۔

انٹرنیٹ کی بندش کیوجہ سے ہمارے ہزاروں طلباءو طالبات آن لائن کلاسز سے محروم ہو رہے ہیں۔

 مصباح الدین اتمانی،ریحان زیب

احتجاجی مظاہرہ انٹرنیٹ سروسز کی بندش، اسکالرشپ کی عدم فراہمی اور فیسوں میں اضافے کیخلاف تھا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الدین اتمانی، ریحان زیب، رضوان اللہ باجوڑی اور دیگر نے کہا  کہ  کورونا کرائسز کی وجہ سے قبائلی  طلباء کو بہت سے مسائل کا سامنا ہیں، جس میں آن لائن کلاسز کا مسلہ سر فہرست ہے  گزشتہ کئ ایام سے بہت سارے تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے باجوڑ سمیت بہت  سارے قبائلی طلباء بھی انہیں اداروں میں زیر تعلیم تھے جو کہ وبائی مرض کی وجہ سے گھروں پر ہیں اور آن لائن کلاسز لینے سے نیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے قاصر ہے تعلیم وصحت کے بہتری کے حوالے سے موجودہ حکومت کے بلند وبانگ دعوے ووعدے پورا کرنا تو درکنار پہلے سے زیادہ بُری طرح یہی دو شعبہ متاثرہے حکومت وقت ہوش کا ناخن لے اور قبائلی طلباء کیساتھ نا انصافی کا جلد از جلد ازالہ کیجے یا تو تمام قبائل میں نیٹ سہولت کی فراہمی کی جائے  یا ان طلباء کو فری فرومشن دیا جائے یا اس کا کوئی اور متبادل نکالا جائے طلباء نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن یونیورسٹیوں نے فیس میں اضافہ کیا ہے اس فیصلہ کو ہم مسترد کرتے ہیں اور اسے واپس لیا جائے اور ساتھ ساتھ ضم شدہ اظلاع کے لیے احساس سکالرشپ میں جس کوٹہ کا وعدہ کیا تھا صوبائی حکومت اُس میں بھی سنجیدگی دکھائے اور اسے بحال کرے  اگر حکومت نے یہ مسائل حل نہیں کیے تو ہم اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں احتجاج ریکارڈ کرائنگے اور تعلیم کے حوالے سے کسی طرح قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ تعلیم کی اہمیت وافادیت مسلم ہے مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے میں تعلیم ہی بنیاد کا پتھر ہوتی ہے جس قوم  سے علم اور تعلیم رخصت ہوجائے وہ تاریخ کے صفحات میں وحشی تاتاریوں اور سنگ دل رومیوں کے صف میں کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ _

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.