باجوڑنیوز(19جون) باجوڑ میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام کورونا کے حوالہ سے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے پریڈ کا اہتمام کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے نگرانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خا رفضل رحیم نے کہا کہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے اس پریڈ کا مقصد یہی ہے کہ عوام میں سول ڈیفنس کے حوالے سے اگاہی اجائیں اورلوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوجائے، اسی اقدامات کو اپنانے میں عوام ہی کا فائدہ ہے،عوام کو چاہئے ماسک، گلبز پہنے، بازاروں میں سماجی فاصلہ کا خیال رکھے ۔ سول ڈیفنس کا انتظامیہ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ اور ان کے تعاون سے کام کررہی ہے، اے سی خار نے مزید کہا کہ کورونا کیخلاف جاری جنگ میں سول ڈیفنس کے اہلکار ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ ہر جگہ موجود رہتے ہین اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہیں۔ کمیونٹی میں سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے کمیونٹی کیلئے بیش بہاں خدما ت ہیں۔