(نمائندہ باجوڑنیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد ہائیڈل پراجیکٹ دستخط کی تقریب ہو گی۔ وزیراعظم ٹرانسپورٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس تقریب میں آزاد پٹن منصوبے کے لیے چائنا گز ھوبا کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا۔اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔ دو دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی تعمیر جاری ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گوادر کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ 230 ملین ڈالر لاگت کے ایئر پورٹ کا میگا منصوبہ گوادر کی ترقی کا پیش خیمہ ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آبی وسائل ڈویژن کے لیے رواں مالی سال کے 2020-21 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ 2160 میگاواٹ کے سٹیج ون کی تعمیر کے لیے 80059.000 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت آبی وسائل کے سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سٹیج ون کی تعمیر سے 2160 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جبکہ منصوبہ کے لیے رواں مالی سال میں 80059.000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور پر لاگت 510980.200 ملین کا تخمینہ لگایا گیا۔