پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری • 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اگست کو اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر سے ہوگا• آخری 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن کے سپرد • سیریز میں شامل تینوں ٹی ٹونٹی میچز اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلے جائیں گےلاہور،6جولائی 2020ء:پاکستان کرکٹ بورڈ نےقومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھراولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔ جہاں قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا اسکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول مندجہ ذیل ہے:6سے 12 جولائی: پریکٹس، انٹرااسکواڈ میچز اور آرام، نیو روڈ13 جولائی: ڈربی شائر روانگی15 سے 30 جولائی: پریکٹس، انٹراسکواڈ میچزاور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈیکم اگست: مانچسٹر روانگی5 سے 9 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر10 اگست: ساؤتھمپٹن روانگی13 سے 17 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن21 سے 25 اگست: تیسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن26 اگست: مانچسٹر روانگی28 اگست: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر30 اگست: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹریکم ستمبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر2ستمبر: لاہور روانگی