ملالہ اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

0

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی، گلوکارہ بیونس اور دیگر بین الاقوامی مشہور شخصیات کے ساتھ ’اقوام متحدہ‘ کی عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی اپنی اس فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوکارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیت کو چُنا ہے۔اقوام متحد ہ نے بتایا کہ اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دُنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے کیونکہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا بھر میں کافی مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور اب ہمیں غربت کے خاتمے، صنفی مساوات کے حصول، انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔بین الاقومی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10سالوں میں ہماری دُنیا کو تبدیل کرسکتی ہے۔30 منٹ پر مشتمل اس فلم کا عنوان ’نیشنل یونائیٹڈ ارجنٹ ٹائمز فار ارجنٹ ٹائمز‘ ہے جو عالمی سطح پر نشر کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ اس فلم کا پریمئر 19ستمبر کو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر پیش کیا جائے گا۔اس فلم میں گلوکارہ بیونس، ملالہ یوسف زئی، ڈان چیڈل، مشیل یہو اور وائٹیکر نظر آئیں گے جبکہ عالمی امور پر مبنی اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد اور سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس بھی دکھائی دیں گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے بتایا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جولیا رابرٹس اس فلم کی ریڈیو نشریات اور پوڈ کاسٹ ورژن کی میزبانی کریں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.