سوات (پریس ریلیز) تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 سوات اس وقت ضلع کے تمام 7 تحصیلوں سمیت سیاحتی مقام کالام میں بھی ہر قسم حادثات میں 24 گھنٹے بین الاقوامی معیار کے خدمات فراہم کر رہا ہے۔
ریسکیو 1122 سوات نے صرف ستمبر کے مہینے میں 77 ٹریفک حادثات میں زخمیوں کوسہولیات فراہم کیں، حادثات کی موقع پر ابتدائی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں بھی منتقل کئیں جبکہ 47 مختلف قسم کے ریکوریز میں بھی بروقت رسپانس کیا۔
گزشتہ مہینے 815 میڈیکل، 12 آ تشزدگیاں اور 12 پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں بھی ریسکیو 1122 سوات نے بھر پور امدادی خدمات سر انجام دیئے ہیں۔
اسی طرح 4 افراد کو گولی لگنے کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ 4 مختلف مقامات میں گھروں کے چھتیں بھی زمین بوس ہو گئے ہیں جس میں بھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت رسپانس کیا اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
ریسکیو1122 سوات نے مختلف ایمرجنسیز کے دوران 917 مریضوں اور زخمیوں کو خدمات فراہم کیں جس میں 21 افراد موقع پر ہی حادثے میں جانبحق ہو گئےتھے جبکہ تمام زخمیوں و مریضو ں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کئیں۔
ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم کو صرف ستمبر کے مہینے میں 24920 کالز موصول ہوئے جس میں 14636 فیک کالز شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 سوات خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
ریسکیو سوات نےماہ ستمبر میں 971 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کئیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات عمران خان یوسفزئی
You might also like