حکومت اپنا رویہ تبدیل کریں ورنہ گزارا مشکل ہو جائے گا: رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ

0

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی بطور اتحادی حکومت کے ساتھ گزارا مشکل ہو جائے گا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کا مقصد ملکی سیاسی اور قومی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا تھا۔ مسلم لیگ ق نے حکومت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حکومت کو ہماری ضرورت نہیں ہے تو ہم صرف کھانے کے لیے نہیں جا سکتے۔ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نےایک معروف صحافی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ایسے ہی چلے گی تو جب تک صبر ہے کریں گے، مگر حکومت کے ساتھ گزارا کرنا مشکل ہو جائے گا۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ووٹرز کے پاس دوبارہ جانا ہے، ابھی حکومت کی کارکردگی کو لے کر عوام کے سامنے نہیں جا سکتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.