وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہےکہ جس تحریک کو آئے روز نئے میثاق کی ضرورت پڑتی ہو اُس کاکوئی مستقبل نہیں ۔ ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ظاہر ہوگیا ہےکہ یہ نہیں جانتےکہ کرنا کیا ہے؟ یہ اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، ہوس اقتدار میں نیا میثاق بناکر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کاکہنا ہےکہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے اور معاشی اشاریے بھی مثبت ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ اگر ملک میں حقیقی آئینی جمہوری نظام نہیں تو پھر آپ قومی اسمبلی سے باہر اور آپ کا بیٹا رکن کیسے ہے؟ آئینی جمہوری نظام نہیں تو اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان کے انتخابات کیوں لڑ رہی ہیں؟ان کامزیدکہنا تھاکہ شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے سے ہاریں تو دھاندلی لیکن لاہور سے جیتیں تو انتخابات شفاف؟ قوم سیاسی منافقت اور دوغلے پن سے بیزار ہوچکی ہے۔