جہانگیر ترین ویسے نہیں ہیں جیسے میں نے کہا تھا وہ میری غلطی تھی۔ پرویزخٹک

0

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے حوالے سے کہنا کچھ اور چاہ رہے تھے لیکن ان کے منہ سے کچھ اور نکل گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع پرویز خٹک نے نوشہرہ میں پشتو زبان میں جلسے سے خطاب کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین سے متعلق گفتگو کی اور اس گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا نگیرترین کا نام چینی چوری میں آیا تو بھاگ کر لندن چلاگیا اور جہانگیر ترین جیسے شخص نے اپنی ہر چیزبیچ دی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاز چلائے اور اتنی محنت کی پھر بھی لندن جا کر بیٹھ گیا۔اب پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے بارے میں کہنا کچھ اور چاہ رہا تھا لیکن منہ سے کچھ اور نکل گیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں کہنا چاہ رہا تھا کہ عمران خان مجھ سمیت کرپشن پر کسی کو نہیں چھوڑتا، جہانگیر ترین سے معذرت خواہ ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.