میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظور ہوگئی۔

0

سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور  کر لی۔  جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان درخواست ضمانت پر سماعت کی۔میر شکیل کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے کہ میر شکیل الرحمان کو الاٹ زمین سے قومی خزانےکو ایک دھیلےکا نقصان نہیں ہوا، موجودہ ریفرنس 4 لوگوں کے خلاف دائر ہوا، لیکن درخواست گزارکے علاوہ کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، میر شکیل الرحمان کو انکوائری کے وقت 12 مارچ کو گرفتار کیا گیا۔جسٹس قاضی امین نے دریافت کیا کہ کیا نیب نے قومی خزانے کو نقصان کا کوئی سوال اٹھایا ؟ امجد پرویز نے بتایا کہ نیب نے ایک روپے کے نقصان کا سوال نہیں اٹھایا، خریدی گئی زمین پر تعمیرات ایل ڈی اے کی منظوری کے بعد کی گئیں، آج تک ان تعمیرات پرکوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا، 34 سال بعد ایک شہری کی درخواست پر یہ کیس دائر ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.