ذلت کے بدلے ملنے والی حکومت سے موت بہتر ہے۔ مریم نواز

0

 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے۔استور میں جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گلگت کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ ایسی حکومت کے ہاتھ میں نہیں دیں جو جاتی نظر آ رہی ہے، آج پورا پاکستان جھولیاں اٹھا کر عمران خان اور جعلی حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے، جس حکومت کو کونے کونے سے بددعائیں مل رہی ہیں کیا انہیں ووٹ دیں گے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح آئے تھے اسی طرح جائیں گے، ایسی حکومت سے موت اچھی جس کے بدلے ذلت ملے، جو حکومت کو مل رہی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گنجائش نہیں، اگر دھاندلی کی کوشش کی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے، 2018 میں وقت اور تھا کہ دھاندلی کرلی، دھاندلی کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں، وہ دھاندلی اب جاتی نظر آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا ایسے لوگوں کو ووٹ دو گے جو نا خواتین کا احترام کرتے ہیں اور نا انسان کا، مریم نواز ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، انہیں گھر تک چھوڑ کر آئے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.