پاکستان میڈیکل کمیشن کے نا اہلی کی وجہ سے طلباء کا سال پھر ضائع ہونے لگا، پی ایم سی نے انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا۔

0

تحت 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے تنازع سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق اور سندھ کے درمیان میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے تنازع سے متعلق کیس کا مختصر فیصلہ سنادیا جس کے تحت 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے 6 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا۔عدالت  نے 15 روز میں اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ اکیڈمک بورڈ 10 دن میں سلیبس میں خامیوں کاجائزہ لے کر اسے از سر نو تیار کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) کے تیارکردہ سلیبس سے کنفیوژن پھیلا ، اکیڈمک بورڈ  ٹیسٹ ، امتحانی اسٹرکچر اور سلیبس کاازسرنوجائزہ لےگا، اکیڈمک بورڈ ملک بھر کے طلبہ کیلئے یکساں سلیبس تیار کرے، نئی قائم ہونے والی اتھارٹی سلیبس تیار کرے گی، نئے قانون کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کا قیام ضروری تھا، اتھارٹی کیلئے مستقل ارکان کا تعین کیا جائے۔خیال رہے کہ سندھ کی 5جامعات اور طلبہ نے یکساں ٹیسٹ کا قانون چیلنج کیا تھا جبکہ پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت 15 نومبر کو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ مقرر تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.