دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی خطرناک وبا کورونا وائرس سے 92 فیصد پاکستانی واقف ہیں لیکن اس کے باوجود اسے خود کے لیے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 35 فیصد ہے۔حال ہی میں ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس کے سروے نے پالیسی ساز اداروں کو خبردار کر دیا ہے۔ کمپنی کے سروے کے مطابق اپریل 2020 میں کورونا وائرس کو خود کے لیے خطرہ سمجھنے والوں کی شرح 50 فیصد تھی جو کہ اب 35 فیصد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سروے میں بچوں کو اسکول بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کرنے والے والدین کی شرح میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہو گیا ہے اور اب وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے جب کہ کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 141 تک جا پہنچی ہے۔