اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے قومی ائیرلائنز پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین فارغ کرنے کی سمری اصولی طور پر منظور کرلی۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین فارغ کرنے کی منظور دیدی، ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیاجائےگا اور اس اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق رضا کارانہ ریٹائرمنٹ سے پی آئی اے کو سالانہ 4 ارب روپے کی بچت ہوگی جب کہ فیصلے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ اور پاک ایران سرحد پرباڑ لگانےکے لیے بھی گرانٹس جاری کرنے کی منظوری دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسمارٹ کارڈ کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔