جتنی مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا وزیراعظم

0

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جتنی مرضی جلسے کرلے، این آر او نہیں ملے گا۔ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  پی ڈی ایم کو صرف اپنا خیال ہے، لوگوں کی فکر نہیں، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ جلسوں سے باز نہ آنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے۔  اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن پہلے تو پورا ملک لاک ڈاؤن کرنے کی بات کرتی تھی، اب وبائی صورت حال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے، اپوزیشن کو سیاست کی پروا ہے یا پھر اپنا لُوٹا مال بچانے کی فکر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.