40 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا ، سروے میں 63 فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا، 46 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہ کیا۔ 96 فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے ۔ 46 فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز تو 37 فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھرایا۔پلس کنلسٹنٹ نے یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا ۔