آکسیجن کمی کا ایک بار پھر خیبر ٹیچنگ اسپتال پر وار

0

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن سلینڈر کو پانی فراہم کرنے والے وال کی بندش سے ایک مرتبہ پھر آکسیجن کا پریشر کم ہو گیا۔خیبر ٹیچنگ اسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر ڈاکٹر روح المقیم نے اسپتال میں منگل کی شام 6 سے 7 بجے کے درمیان آکسیجن کا پریشر کم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ آکسیجن فراہم کرنے والے سلنڈر کے ساتھ جڑے پانی کے وال کو کسی نے بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے پریشر کی کمی کے سبب آکسیجن مطلوبہ مقدارمیں فراہم نہ ہو سکی۔قائم مقام ڈائریکٹر کے مطابق اسپتال میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے، کسی نے شرارت سے وال بند کیا جس کے بعد اس مقام پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کر دیا، اس سے آئندہ وال بند کرنے کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔خیال رہے کہ پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں گزشتہ دنوں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں بروقت آکیسجن نہ ملنے پر 7 مریض انتقال کرگئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے پر نوٹس لیا تھا جس پر اسپتال ڈائریکٹر نے ابتدائی رپورٹ چیئرمین انکوائری کمیٹی کو بھیج دی جس کے بعد فوری طور پر ڈاکٹر سمیت 7 ملازمین کو معطل کردیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.