جماعت اول کے بچوں کے لیے بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن 2.4کلوگرام ہوگا، کے پی اسمبلی کا نیا بل منظور

0

کس جماعت کے طالبعلم کے بیگ کا وزن کتنا ہوگا؟ بل منظور ۔خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی میں بچوں کے اسکول بیگ کے وزن سے متعلق بل منظورکرلیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ‘اسکول بیگز لمیٹیشن آف ویٹ بل 2020’ منظور کیاگیا ہے جس تحت  ہر جماعت کے بچوں کے بستے کے لیے الگ الگ  وزن کا تعین کیاگیا ہے۔ بل کے مطابق جماعت اول کے بچوں کے لیے بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن 2.4کلوگرام ہوگا اور دوسری جماعت کے لیے 2.6 کلوگرام، تیسری کے لیے 3کلوگرام وزن مقررکیاگیا ہے۔ بل کے تحت ہائیر سیکنڈری کے طلبہ کے لیے بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن 7کلوگرام تک رکھا گیا ہے۔ بل کے مطابق مقررہ وزن سے زائد اسکول بیگ والے سرکاری اداروں کے پرنسپلز کے خلاف کارروائی ہوگی جب کہ نجی تعلیمی اداروں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.