پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی اور ان کی دادی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔ اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لاہور جلسے سمیت اہم معاملات پر گفتگو اور مشاورت کی۔مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی، میں پہلے دن سے ان کو جعلی اور ووٹ چور حکومت سمجتی ہوں، آج جب آپ کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو آپ کو پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے اگلے پلان پر بھی بات ہوئی، 13دسمبر کو مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا،