اپوزیشن سے مذاکرات اور لاہور جلسے پر حکمت عملی کیا ہوگی ؟حکومت اور اپوزیشن میں سیاسی کشیدگی کیسے کم ہوگی؟ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو اہم ملاقات کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا۔گورنرپنجاب چوہدری سرور وزیراعظم کو سیاسی صورتحال کے تناظرمیں تجاویزدیں گے۔اسلام آباد جانے سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اہم صلاح مشورے بھی کیے۔خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں لانگ مارچ کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا رہے ہیں۔