دھرنوں سے کچھ نہیں ہوتا ہم 126 دن ازماچکے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ

0

حال ہی میں وزیر داخلہ بننے والے نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں عمران خان سے بات نہیں ہوگی پھر نکالیں اپنے دل کی بات اور بتائيں کس سے بات کرنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان تمام مسائل سے کامیاب ہوکر نکلیں گے اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہوگی، لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے بھی 126 دن دھرنا دیا کچھ نتیجہ نہيں نکلا ، یہ بھی آجائيں اسلام آباد۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین بارڈر منیجمنٹ سسٹم لاؤں گا، غریب لوگوں کو پاسپورٹ کی سہولت فراہم کروں گا اور امیگریشن کے معاملات بہتر بناؤں گا، چاروں صوبوں میں امن و امان بہتر کروں گا ۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سجا رہے ہیں، آپ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان جلسے سے جارہا ہے تو یہ ’خیال است محال است‘، عمران خان آپ کے جلسے سے کہیں نہیں جارہے ہیں، کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں آپ پر کوئی پابندی نہیں، ملتان میں کنٹینرز کا جو مسئلہ پیدا ہوا وہ نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے الزام عائد کیاکہ آپ اسلام آباد آئیں لیکن جس ماہ کا آپ نے انتخاب کیا ہے وہ سناٹے کی سردی ہے، ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ ناکام ہوگی، ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے فارن انویسٹمنٹ کی جارہی ہے جو لوگ اندر سے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ناکام ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.