عوام اپوزیشن کے جلسوں میں شرکت نہ کریں میں ان سے اپیل کرتاہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات

0

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے عوام سے سیاسی سرگرمیوں اور جلسوں میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، وہاں نہ جائیں جہاں جانے سے صحت اور زندگی کو خطرہ ہو۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط کریں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے نزدیک عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ مقدم ہے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج جلسہ کر رہی ہے جبکہ لاہور پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.