ایک بیان میں رضا ربانی کے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 213کے تحت الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کاکام ہے، آرٹیکل 224 یہ بھی بتاتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سینیٹرزکی مدت 11 مارچ رات 12 بجے ختم ہوگی، جوفیصلے سی سی آئی کو کرنے تھے وہ کابینہ کررہی ہے، کابینہ ہر گز قبل از وقت سینیٹ الیکشن کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔