کیاہوا کہ وزیراعظم کےگھر کانقشہ منظورہوا، وہ تو مشروط طور پر ہے۔ شبلی فراز

0

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے۔ مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا، (ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لےکر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے، (ن) لیگی رہنما اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایاہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.