وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کی لوٹ مار کی معافی مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اداروں کو بدنام کرنے نہیں دیں گے، نواز شریف کو برطانیہ سے لانے کا معاملہ دوسرے قیدیوں سے مختلف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نوازشریف کے کیس کا جائزہ لے رہا ہے، نوازشریف کے کیس میں ملزمان کے تبادلے کا معاملہ یا انہیں برطانیہ سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قوانین میں ترامیم کی صورت این آر او مانگا ، مسودہ ان لوگوں نے تیار کیا جو خود نیب کے ملزم تھے، اگر اس مسودے پر دستخط کردیتے تو نوازشریف، آصف زرداری ، شہبازشریف ، خواجہ آصف ،رانا ثنا اللہ سمیت ان سب کے کیس بند ہوجاتے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا حکومت چیئرمین نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہے اگر اُن پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو ریفرنس دائر کردے۔