نیب کی حراست میں لوگ مر جاتے ہیں، شہزاد اکبر کوکیا پتہ۔ سلیم مانڈوی والا

0

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر پارلیمنٹیرینز کو یہ نہ بتائیں کہ پارلیمنٹ کیسے چلتی ہے، اپنا کام کریں پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں، نیب کا ادارہ پلاٹوں کی خرید و فروخت چیک کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کرپشن کے معملات پر بنایا گیا تھا، چیئرمین نیب کون ہوتے ہیں درآمدات برآمدات دیکھنے والے، سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی حراست میں لوگ مر جاتے ہیں، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.