مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’جو تمہاری رکھوالی کرتے ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں کچھ نہ کہو تم جانو اور عمران جانے۔حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’جب دو اور دو چار نہيں سمجھتے تو حکومت لی کیوں تھی۔مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر خوب تنقید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا تھا کہ کسی بھی نئی حکومت کو تیاری سے پہلے اقتدار میں نہیں آنا چاہیے، تین ماہ تو ہمیں گورننس سمجھنے میں لگ گئے، ڈیڑھ سال تک تو صحیح اعداد و شمار ہی پتا نہیں چل سکے, بجلی کے بارے میں سوچ کر رات کو نیند نہیں آتی۔اپنے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ہم تو شروع سے کہتے تھے یہ نااہل ہیں، عوام کا یہ سمندر اسلام آباد سے گند صاف کرے گا، پوری قوم کرب میں ہے کہ ایک ناجائز اور ظالمانہ تسلط کا سامنا ہے، ان جابروں اور آمروں کے خلاف اللہ کی نصرت عوام کے ساتھ ہے‘۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’ہم تو کہتے ہی تھے کہ یہ نااہل حکومت ہے اب تو اس نے خود اعتراف کرلیا، اب کہتے ہیں کہ میرے پاس کام کے بندے نہیں ، کہتے تھے کہ نوکریاں دوں گا ، ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہیں گی، اب کہتے ہیں کہ مجھے سمجھ ہی نہیں آئی‘۔