ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کے جواب کا اب وقت نہیں ہے۔ نیب

0

قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے نیب پر الزامات بے بنیاد ہیں، آئین اور قانون کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پر ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب پارلیمنٹ اور تمام معزز  پارلیمنٹیرینز کا بے حد احترام کرتا ہے، نیب تمام پارلیمنٹیرینز کو انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، ان الزامات کا جواب آئین اورقانون کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب وقت پر دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.