پاکستانیوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں 150 ارب ڈالرز اب بھی موجود

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بزنس مینوں کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس میں 150 ارب ڈالرز رکھے ہو ئے ہیں، جس پر کم شرح سود کے باعث انہیں معمولی منافع مل رہا ہے ۔اب وقت ہے یہ پاکستانی اپنا پیسہ وطن واپس لانے کا سوچیں۔وہ پازیٹو میڈیا کمیونیکیشن کی جا نب سے آن لائن ویبینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ایک معروف بزنس مین سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی ڈالرز میں رقوم مالٹا جیسے ممالک کے بینکوں میں جمع ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اپنی رقوم پاکستان واپس لا نے کے لیےکہا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ 150 ارب ڈالرز کے مالک پاکستانیوں کے نام اور پتے معلوم ہیں۔ویبینار کے بعد اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ اپنی کتاب میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے اور یہ کہ بزنس مینوں کو  اپنی جمع شدہ رقوم پر صرف ایک سے دو فیصد منافع مل رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.